نئی دہلی،30دسمبر(آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کرناٹک قانون ساز کونسل کے نائب صدر ایس ایل دھرم گوڈا کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ ایک اعلی سطحی منصفانہ تحقیقات ضروری ہے۔
لوک سبھا سیکریٹریٹ کے بیان کے مطابق برلا نے کہاکہ میں کرناٹک قانون ساز کونسل کے نائب صدر، ایس ایل دھرم گوڈا کی موت کی افسوسناک خبر سے افسردہ ہوں، ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں بحیثیت پریذائیڈنگ آفیسر کی حیثیت سے ان کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعہ سے جمہوریت کے وقار کو سخت دھچکا لگاہے۔ ان کی موت کی اعلی سطحی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہے۔
برلا نے کہا کہ آئینی اداروں کے وقار اور پریذائڈنگ افسران کے وقار اور آزادی کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کی ریاستی قانون ساز کونسل کے وائس چیئرمین، ایس ایل دھرم گوڈا کی لاش چیکاماگلورو میں کڈور کے قریب ریلوے ٹریک پر ملی تھی۔